۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مجلہ راہ استنباط

حوزہ/ مجلہ راہ استنباط معاشرتی مسائل کو اسلامی وفقہی نقطہ نظر سے حل کرنے  کی خاطر مختلف موضوعات پر علمی تحقیقات پیش کرنے کی جانب ایک ادنیٰ قدم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | اس وقت عالم اسلام کو مختلف قسم کی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مسائل کا حل تلاش کرنا ماہرین خصوصا محققین کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔ مجلہ راہ استنباط معاشرتی مسائل کو اسلامی وفقہی نقطہ نظر سے حل کرنے کی خاطر مختلف موضوعات پر علمی تحقیقات پیش کرنے کی جانب ایک ادنیٰ قدم ہے۔

زیر نظر شمارے میں بھی اسلامی معاشرہ سے مربوط اہم موضوعات پیش خدمت ہے۔

  1. مسلمان فرقوں کے درمیان روابط ایک ناقابل انکار ضرورت ہے۔ اس لیے پہلے مقالے میں" اسلامی فرقوں کے درمیان مکالمے کے اصول وضوابط" کے عنوان سے اتحاد امت کے عملی تقاضوں کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔
  2. دوسرے مقالے میں خواتین کے حوالے سے "عورت،حجاب و عفاف، بے پردگی کے اسباب اور راہ حل" کا جائزہ لیاگیا ہے۔
  3. جبکہ تیسرا مقالہ انسانی حقوق کے موضوع پر ہے جس میں "اسلام اور امریکہ میں انسانی بنیادی حقوق اور طرز زندگی کا تقابلی جائزہ" کے عنوان سے اسلامی تعلیمات کی آفاقیت کو بیان کیاگیا ہے۔
  4. چوتھے مقالہ میں اس وقت انسانیت کے لئے درپیش اہم مسئلہ"معاشی مسائل کے علل و اسباب: اسلام کی نظر میں جائزہ" کے عنوان سے اسلامی نکتہ نظر سے معاشی پہلو پر روشنی ڈالی ہے۔
  5. پانچویں مقالہ میں"اسلامی معا شرے میں اخلاق اور معنویت کے احیاء میں حکومت اسلامی کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر اسلامی حکومت کی ایک اہم ذمہ داری کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
  6. چھٹے اور آخری مقالے میں رہبر انقلاب کے اہم نظریہ "مزاحمت کے قرآنی عناصر، امام خامنہ ای مدظلہ العالی کے دفاعی افکار کی روشنی میں" کے تناظر میں استکبار کے مقابلے میں مزاحتمی نظریہ کے مختلف پہلووں کا تفصیل جائزہ لیاگیاہے۔

امید ہے اسلامی معاشرہ اور اجتماع سے مربوط یہ چند موضوعات مزید تحقیقات کا سبب بنے اور دیگر محققین بھی اس حوالے سے اپنی توجہات کو ان اہم موضوعات کی جانب مبذول کریں تاکہ اس وقت اسلامی ممالک و امت مسلمہ کے مسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .